0

کمزورحکومت کےاقتدارمیں آنےسےمسائل نےجنم لیا،فیصل چودھری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)فیصل چودھری نے کہا ہے کہ دونوں جانب سےغیریقینی کی صورتحال ہے۔ کمیٹی توبن گئی ہے،ان کےعمل سےپتہ چلےگا سنجیدہ ہیں یانہیں۔ کیاہماری مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرائی جائےگی؟
بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں ان تک معلومات دیرسےپہنچتی ہیں۔ دیکھناہوگاحکومت کیاانتظامات کرتی ہےجس سےبانی کوبروقت معلومات پہنچیں۔ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
حکومت میں ایسےلوگ شامل ہیں جونہیں چاہتے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔ 8فروری کوالیکشن میں ہمارےمینڈیٹ کوچوری کیاگیا۔ فارم47کےذریعےجعلی حکومت کوقائم کیاگیا۔ پی ٹی آئی کوتوڑنےکیلئےہرممکن کوشش کی گئی۔
کمزورحکومت کےاقتدارمیں آنےسےمسائل نےجنم لیا۔ کل ہماری مذاکراتی کمیٹی کی حکومتی کمیٹی سے11بجےملاقات ہوگی۔ مذاکرات کےبعدہماری بانی پی ٹی آئی سےملاقات کابندوبست کیاجائے۔ بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ پرجھوٹےکیسزبنائےگئے۔
بانی ڈیڑھ سال سےپابندسلاسل ہیں بشریٰ بی بی کو10ماہ قیدمیں رکھاگیا۔ حکومت کوبھی تھوڑاپیچھےہٹناپڑےگاتبھی بات آگےبڑھےگی۔ سینیٹرناصربٹ نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے حکومت نے ہمیشہ مثبت جواب دیا،
مجھےنہیں لگتابانی پی ٹی آئی کوئی مثبت رویہ اپنائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی ماضی میں بھی سول نافرمانی کی تحریک چلاچکےہیں۔ پی ٹی آئی نےدوبارہ سول نافرمانی کی تحریک کی کال دی ہے۔ 9مئی کےحوالےسےفیصلہ عدالتوں نےکرناہےحکومت نےنہیں۔
9مئی کےکیسزپچھلے ڈیڑھ سال سےالتواکاشکارتھے۔ 9مئی واقعات میں ملوث ماسٹرمائنڈسزاسےبچ نہیں سکیں گے۔ مذاکرات کےحوالےسےبانی پی ٹی آئی کارویہ ٹھیک ہونابھی ضروری ہے۔
اگربانی پی ٹی آئی کارویہ ٹھیک ہوتاتوکمیٹی بہت پہلےبن جاتی۔

مزید پڑھیں :عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر، کل نہیں سنایا جائے گا

The post کمزورحکومت کےاقتدارمیں آنےسےمسائل نےجنم لیا،فیصل چودھری appeared first on ABN News.