0

کشمیر کا مقدمہ میری ترجیحات میں سرفہرست ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زردارہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کا مقدمہ میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

کشمیری رہنماؤں نے بھارت کی جانب سے جی 20 کانفرنس کے مقبوضہ کشمیر میں انعقاد پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جی 20 کانفرنس کا مقبوضہ سرینگر میں انعقاد کشمیریوں کےلیے ناقابل قبول ہے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے بلاول بھٹو کو جی 20 کانفرنس کے دوران مظفرآباد اور باغ آنے کی دعوت دی جسے وزیر خارجہ نے قبول کرلیا۔

رہنما پی پی پی نے کہا کہ بلاول آزاد کشمیر آکر کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کا مقدمہ میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

بلاول بھٹو سے ملاقات کےلیے چوہدری یاسین، لطیف اکبر، سردار یعقوب اور فیصل راٹھور اسلام آباد آئے تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ بھی ہمراہ تھے۔