یونان(اے بی این نیوز )کشتی حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا جس کا نام سفیان ہے،پاکستانی سفیر کے مطابق جاں بحق شخص کی جیب سے پاسپورٹ بھی ملا۔ سفیان کا بھائی پہلے سے یونان میں رہتا ہے۔
زیادہ تر پاکستانیوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور آزاد کشمیر سے ہے۔ بچ جانےوالوں میں ایک ،دو کاتعلق لاہور سے ہے۔ بچ جانے والوں نے بتایا انہوں نے ایجنٹوں کو 24 سے 30 لاکھ روپے دیے۔
یہ پیسے دے کر موت خرید رہے ہیں۔ 47پاکستانی بچ گئے، 3 مختلف جہازوں سے پاکستانی ریسکیو کیے گئے۔ محمد عمران ولد امین ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ باقی46 کو پاکستان کےلیےروانہ کردیاگیا۔
مزید پڑھیں :وزیر اعظم شہباز شریف 18 سے 20 دسمبر تک مصر کا سرکاری دورہ کریں گے
The post کشتی حادثہ ، ایک شخص جاں بحق ہوا ،بچ جانے والوں نے بتایا ایجنٹوں کو 24 سے 30 لاکھ روپے دیئے،پاکستانی سفیر appeared first on ABN News.