رات گئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورا کیا اور انتظامیہ کو ضروری احکامات دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے نام پر 2 بائوزرس، ایک بس اور چیک پوسٹ کو آگ لگائی گئی جس کا حساب ان سے لیا جائیگا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا توڑپھوڑ کے بعد شھر میں صفائی ستھرائی کی گئی ہے اور اب اگر کسی شر پسند نے کوئی حرکت کی تو سختی سے نپٹا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ڈبل میسیجنگ کر رہے ہیں، کوئی کہتا ہے پر امن رہو کوئی کہتا ہے باہر نکلو۔
وزیراعلیٰ سندھ وزیراعلیٰ نے لوگوں کو ہدایت دی کہ اپنے اپنے کام پر جائیں کوئی کسی کو روکنے کی جرت نہیں کریگا، سرکاری یا نجی املاک کو کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔