0

کراچی سے حیدرآباد ہوائی جہاز کی براستہ روڈ منتقلی کا معاملہ ، این او سی جاری

اسلام آباد (    اے بی این نیوز        )کراچی سے حیدرآباد تک ہوائی جہاز کی براستہ روڈ منتقلی کا معاملہ ۔ موٹر وے پولیس کے جانب سے این او سی جاری کر دیا گیا۔
طیارہ صبح سے کراچی ٹول پلازہ پر موجود تھا۔
حکام کی جانب سے این او سی نہ ہونے کے باعث آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی ۔ موٹروے حکام کی جانب سے ہوائی جہاز منتقل کرنے والی کمپنی اور دیگر متعلقہ حکام کو طلب کیا گیاتھا۔
این او سی جاری ہونے کے بعد ہی طیارے کو آگے جانے کی اجازت دی گئی ۔
طیارے کو رات گئے ایئرپورٹ کے سکریپ یارڈ سے نکالا گیا تھا۔

مزید پڑھیں :انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالوں کی تعداد50 لاکھ سے تجاوز کرگئی

The post کراچی سے حیدرآباد ہوائی جہاز کی براستہ روڈ منتقلی کا معاملہ ، این او سی جاری appeared first on ABN News.