جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم گزشتہ روز 28 اپریل یوم شہادت کانسٹیبل محمد رمضان شہید ساکن ڈھڈی تھل، کانسٹیبل محمد رمضان کی تیسویں برسی کے موقع پر شہید کی لحد پر پولیس افسران کی حاضری، پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی اور فاتحہ خوانی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ایکٹنگ ڈی ایس پی پنڈدادنخان، انسپکٹر انویسٹیگیشن اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی لحد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی،شہید کانسٹیبل محمد رمضان سال 1994 میں پنڈ دادنخان تعینات تھے، آپ کو اطلاع ملی کہ روڈ ڈکیتی کی واردات ہو رہی ہے، جس پر آپ موقعہ پر پہنچے تو ڈاکوؤں سے سامنا ہو گیا، ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے آپ شدید زخمی ہو گئے اور خالق حقیقی سے جا ملے، ہر سال 28 اپریل کو ہم اپنے عظیم محسن کی یاد میں یہ دن مناتے ہیں کہ جو اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام الناس کی حفاظت کی خاطر خطرناک مسلح ڈاکؤں پر جھپٹ پڑا اور فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کر دی، اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہداء پولیس کی یہ قربانیاں لا زوال ہیں، شہدا کے خون سے ہی ہمارے قومی پرچم کا رنگ گہرا سبز ہے،آج کا دن تجدید عہد وفا کا دن ہے کہ ہم عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،آج کے دن ہم اس عزم کا بھی اعادہ کرتے ہیں کہ جہلم پولیس شہدا کی وارث جماعت ہے، اور ہم کبھی شہیدوں کے لہو کو نہیں بھولیں گے، شہداء پولیس کے خاندان ہماری ذمہ داری ہیں انکی دیکھ بھال اور انکے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح اور جہلم پولیس پر قرض ہے۔
0