تفصیلات کے مطابق اختلافات کے باعث دہشت گردوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے، سکیورٹی فورسز، عوامی اجتماعات پر خود کش حملوں میں ملوث دہشت گرد مارے جاچکے یا زخمی ہو چکے ہیں۔
19 جنوری 2022ء کو تحریک طالبان سوات کا مفتی برجان زخمی ہوا، سرغنہ مسلم یار مارا گیا، 15 مئی 2022ء کو کالعدم تحریک طالبان سوات کے اہم دہشت گرد مارے گئے۔
کالعدم تحریک طالبان سوات کے دہشتگرد عثمان، بلال، جنت گل، حضرت اللہ سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے، 8 دہشتگرد زخمی ہوئے۔
28 مئی 2022ء کو تحریک طالبان باجوڑ کا سرغنہ گوہر زخمی ہوا۔ 25 جون 2022 کو کالعدم ٹی ٹی پی کا زبیرعرف کالا زخمی ہوا۔
7 اگست 2022ء کو ٹی ٹی پی باجوڑ کا دہشت گرد عبداللہ زخمی جبکہ سرغنہ عقابی مارا گیا، 8 اگست 2022 کو جماعت الاحرار کا سرغنہ انور خان مارا گیا۔
14 ستمبر 2022 کو دہشتگرد بادشاہ خان اور روشم سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، 14 ستمبر 2022 کو دہشتگرد ذبیح اللہ اور سرغنہ عبدالواحد سمیت 12 دہشت گرد زخمی ہوئے۔
9 اکتوبر 2022ء کو تحریک طالبان کے سرغنہ عبداللہ عرف خاکی، حکومت اور حمزہ زخمی ہوئے۔ 27 اکتوبر 2022 کوٹی ٹی پی بلوچستان کا سرغنہ بسم اللہ عرف پہلوان مارا گیا۔