0

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ دینہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں شہریوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا،ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار، ایس ایچ او دینہ عمران عباس، پولیس افسران، اور شہریوں نے شرکت کی ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،شہریوں کی درخواستوں پر ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او دینہ کو فوری طور پر مقدمات درج کرنے کا حکم کیا گیامارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی بعد ازاں ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او دینہ اور تفتیشی افسران سے ملاقات کی،اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی ہیں تھانہ کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا کسی شہری کا کوئی بھی مسئلہ ہو میرے پاس آئے اس کی ہر ممکن مدد کی جائے گی عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے جرائم پیشہ عناصر کبھی بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں