0

ڈی پی او آفس جہلم میں الیکشن 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں الیکشن 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس،تفصیلات کے مطابق اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے ابھی تک کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ایس پی انویسٹیگیشن محمد حسیب راجہ، ڈی ایس پی لیگل سید غلام عباس، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس، ڈی ایس پی سی آئی اے مسعود مظہر، ڈی ایس پی صدر ندیم طارق، ڈی ایس پی سٹی ریاض احمد، ڈی ایس پی سوہاوہ رفاقت علی، ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمد عامر شاہین گوندل، ڈی ایس پی ٹریفک زبیر اختر،ایس ایچ او ڈومیلی انسپکٹر محمد افضل،ڈی ایس او انسپکٹر یاسر محمود ربانی، پی ایس او سب انسپکٹر سعادت رشید اور دیگر افسران کی شرکت،ڈی پی او جہلم نے الیکشن میں فول پروف سکیورٹی اور ضابطہ اخلاق کے حوالے سے پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں،تمام افسران متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کا وزٹ کریں، ڈی پی او جہلم الیکشن کے حوالے سے پرانی دشمنیوں پر ورکنگ کی جائے، ڈی پی او جہلم امن و امان کے قیام کیلئے مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جائے،اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، نفرت آمیز مواد کی تشہیر کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے، ڈی پی او جہلم تفصیلی سرچ آپریشنز کرکے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن عمل میں لایا جائے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔