0

ڈھڈی تھل شریف میں حضرت پیر غلام حسین المعروف معصوم بادشاہ کے آستانہ عالیہ پر عید ملن پارٹی کا اہتمام

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) ڈھڈی تھل شریف میں حضرت پیر غلام حسین المعروف معصوم بادشاہ کے آستانہ عالیہ پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مریدین اور عقیدتمندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر آقا علیہ السلام پر عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لئے محفل نعت سجائی گئی جس کا انتظام پیرزادہ مظہر حسین،پیر شہباز ،پیر صابر اور دیگر نے کیا تقریب کے صدارت پیر معصوم بادشاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سجادہ نشین پیر سید منشا عباس بخاری تھے اس موقع پر پیر بلال حسین وسیم ،سفیر سلطان ،احمد ریاض ،ماسٹر سیف الرحمان ،سید أزادحسین شاہ اورمحمد امتیاز أف بھیرہ شریف نے اپنے اپنے انداز میں حضور علیہ السلام کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے صدر منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل پنڈدادنخان حضرت علامہ پروفیسر محمد سرفراز مصطفوی نے اولیائے اللہ کی شان بیان کی تقریب میں خصوصی شرکت بیوروچیف اوصاف پنڈدادنخان ملک ظہیرا عوان ،نصراللہ خان بٹ ،اویس کھوکھر ،محمد ٹاؤریسمیت دیگر افراد نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں