0

ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ پبلک اسکول کے ایڈمن بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ پبلک اسکول کے ایڈمن بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اسکول کا ایلیمنٹری بلاک تکمیل کے قریب ہے جبکہ ایڈمن بلاک کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کو انتہائی تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے قیام کا مقصد جہلم کے بچوں کو اعلی اور معیاری تعلیم انتہائی کم اخراجات میں مہیا کرنا ہے یہ سکول جہلم کی عوام کے لیے ایک خوبصورت اثاثہ ثابت ہو گا۔تقریب میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،چوہدری ندیم خادم،ذوالفقار مغل،بلال اظہر کیانی سمیت معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں