جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا دورہ سول ہسپتال، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں جاری تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے صحت سہولت پروگرام کے تحت عوام کو فراہم کردہ سہولیات کا بھی مشاہدہ کیا اور ہدایت کی کہ صحت سہولت پروگرام کو مزید مفید بنانے کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں۔
0