0

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے فاطمہ جناح یونیورسٹی سے جہلم کے مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئی طالبات سے گفتگو کی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم شہر ایک تاریخی ضلع ہے جس کی تاریخ ہزاروں سال پرانی اور یہاں درجنوں تاریخی مقامات سیاحوں اور نوجوان نسل کیلئے کشش کا باعث ہیں نوجوان طلبا و طالبات کو اپنے ضلع کی تاریخی جگہوں کا ضرور دورہ کرنا چاہیے اور دنیا کو اس حوالے سے آگاہ کرنا چاہئیے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے فاطمہ جناح یونیورسٹی سے جہلم کے مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئی طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، طالبات کی بڑی تعداد خاص طور پر قلعہ روہتاس، منگلا ڈیم اور دیگر تاریخی مقامات دیکھنے کیلئے جہلم پہنچی جہاں اساتذہ کے ہمراہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے بھی ملاقات کی، ڈپٹی کمشنر نے طالبات کے مطالعاتی دورہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبا ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ان کو اپنی عظیم تاریخ اور تاریخی مقامات سے آگاہی کیلئے یہ دورے بہتر مفید ثابت ہو ں گے انہوں نے کہا کہ آپ سب طلبا سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں آپ اپنے ملک کی ان تاریخی مقامات کو دنیا بھر میں سیاحوں تک پہنچنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں طالبات نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جہلم کے تاریخی مقامات کو اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس مشن میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔