جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد)جہلم عیدالاضحی پر صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق فیلڈ میں متحرک، تحصیل دینہ کا دورہ کیا، ایم سی سٹاف سے ملاقات کی اور تمام مشینری کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید پر ضرورت کے مطابق اضافی مشینری اور سٹاف تعینات کیا جائے گا، عید کے دنوں میں عوام کو صفائی کا بہترین نظام فراہم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے سینٹری سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور سینٹری سٹاف کے تمام مسائل ذاتی طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
0