0

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم عید الاضحی کے موقع پر بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے تمام مسالک ہمارے لئے یکساں قابل احترام ہیں اور ایک دوسرے کے عقائد ونظریات کے احترام سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کے شرکا نے عید الاضحی کے موقع پر ضروری اقدامات بارے اپنی تجاویز پیش کیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم باہمی اختلاف کو ختم کرکے ایسے تہواروں کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائیں۔ اجلاس میں شامل ممبران امن کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر) کے حکم پر سائلین کی دادرسی کا سلسلہ جاری نیز2کروڑ 17 لاکھ سے زائدمالیت کا کل 3 کنال 11 مرلے سرکاری رقبہ بھی واگزار کروا لیا گیا۔