0

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی،کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے تمام مسائل بتائے جن پر فوری کارروائی کے احکامات صادر کرتے ہوئے موقع پر ہی انکے حل کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اگر کسی بھی شخص کو مقامی پولیس کے رویہ یا تفتیش پر اعتراض ہو تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے، آئی جی پنجاب کے احکامات پر فوری انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کیا جارہا ہے، اس سلسلہ میں پولیس خدمت مراکز کا قیام، پولیس تحفظ مراکز کا قیام، میثاق سنٹرز، مصالحتی کونسلز کا قیام اور تھانہ جات کی بطور سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن اپ گریڈیشن شامل ہے جہاں پر 24/7 سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں
آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر جہلم میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہےکھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، عوام الناس اپنے مسائل لیکر بلا جھجک کھلی کچہریوں میں پہنچیں جہاں انکے مسائل موقع پر حل کیے جائیں گے۔