0

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں انسپکٹر نازیہ کوثر مرحومہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں انسپکٹر نازیہ کوثر مرحومہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق تعزیتی ریفرنس میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس، ڈی ایس پی لیگل سید غلام عباس شاہ، انچارج برانچز اور دفتر سٹاف کی شرکت،شرکاء نے انسپکٹر نازیہ کوثر مرحومہ کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا،انسپکٹر نازیہ کوثر مرحومہ اچھے اخلاق اور اوصاف کی مالک تھیں، شرکا نے مرحومہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر نازیہ کوثر مرحومہ جہلم پولیس کی پہلی خاتون ایس ایچ او کا اعزاز حاصل ہوا جو انہوں نے نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیا،مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ انسپکٹر نازیہ کوثر مرحومہ محنتی اور فرض شناس پولیس آفیسر تھیں جو سرکاری امور نہایت خوش اسلوبی دیتی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں