0

چین کا کینیڈین سفارتکار کو ملک بدر کرنے کا اعلان

چین کا کینیڈین سفارتکار کو ملک بدر کرنے کا اعلان
کینیڈا کی جانب سے چینی سفارتکار کو ملک بدر کرنے کے بعد اب چین نے جوابی اقدام میں شنگھائی میں تعینات کینیڈین سفارتکار کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ شنگھائی میں تعینات کینیڈین سفارتکارکوملک بدرکردیں گے،کینیڈین سفارتکارکی ملک بدری کینیڈاکے اقدام کےجواب میں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق شنگھائی میں تعینات کینیڈین سفارتکار کو13مئی تک چین چھوڑناہوگا۔

یاد رہے کہ کینیڈا نےگزشتہ روز مداخلت کےالزام میں چینی سفارتکار کو ملک بدرکرنےکا اعلان کیا تھا۔