0

چین: ریسٹورنٹ میں دھماکا، 31 افراد ہلاک متعدد زخمی

شمال مغربی چین کے شہر زنگ چنگ میں ایک ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوگیا۔
شمال مغربی چین کے شہر زنگ چنگ میں ایک ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں تقریباً 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات کو چین کے شمال مغربی علاقے میں پیش آیا جس سے متعلق تصدیق کی گئی ہےکہ ریسٹورینٹ میں ہونے والا دھماکا گیس کا ہے جس میں 31 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کا بتانا ہےکہ ریسٹوریٹ میں دھماکا ایل پی جی گیس کا ہوا جس سے ریسٹورینٹ کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے بعد جھلسنے اور شیشوں کے ٹکڑے لگنے سے بھی 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ باربی کیو ریسٹورینٹ معروف علاقے ین چوان میں واقع ہے جس میں دھماکا اس وقت ہوا جب ریسٹورینٹ میں کھانے کے لیے لوگوں کا رش ہوتا ہے، دھماکے میں مرنے والوں میں کچھ اسکول کے طلبہ سمیت سینئر سٹیزنز بھی شامل ہیں۔

چین کے صدر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن سہولت کی فراہمی کی ہدایت کی ہے اور حفاظتی انتظامات کو بھی سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔