کرا چی ( اے بی این نیوز )کراچی ایئرپورٹ سگنل پر چینی انجینئرز پر خود کش حملے میں ملوث خاتون سمیت 3دہشت گرد گرفتار ۔ حملہ آور کی شناخت شاہ فہد کے نام سے ہوئی۔ دو ملزمان فرحان اور محمد سعید بھی حملہ آور کے سہولت کار ہیں ۔ وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کی آئی جی سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس۔
کہا فرحان اور سعید رکشا ڈرائیور ہیں ۔ سہولت کاری میں سعید علی اور بینک ملازم بلال بھی شامل تھے ۔ ملزم جاوید نے ایئر پورٹ کے اندر سے چائنیز کے باہر نکلنے کی فون پر اطلاع دی ۔ حملہ آور سے ملزم جاوید رابطے میں تھا۔ دہشتگردوں نے تلاشی سے بچنے کیلئے خاتون کو گاڑی میں بٹھایا۔
حملے میں استعمال کی گئی گاڑی کراچی سے خریدی گئی۔ گاڑی میں نصب بارودی مواد کا وزن 30 سے 40 کلو تھا۔ 4 اکتوبر2024کو یہ گاڑی حب سے کراچی لائی گئی۔ خودکش بمبار اور دو سہولت کاروں کی سی سی ٹی وی سے پہچان ہوئی۔ دانش، گل رحمان۔ بشیر زیدا بھی گرفتار نہیں ہوئے، دھماکے میں 2 چائنیز اور پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی تھی۔
مزید پڑھیں :سموگ آسیب بن کر چھاگئی، لاہور کے بعد ملتان، پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی بھی لپیٹ میں
The post چینی انجینئرز پر خود کش حملے میں ملوث خاتون سمیت 3دہشت گرد گرفتار appeared first on ABN News.