جہلم( جرار حسین میر سے ) : چیئرپرسن ٹاسک فورس پنجاب برائے جیل خانہ جات رانا منان خان کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا تفصیلی دورہ، جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ اور قیدیوں سے ملاقاتیں۔ چیئرپرسن ٹاسک فورس پنجاب رانا منان خان نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کے ہمراہ جیل کی مختلف بارکوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کیے۔ چیئرپرسن نے جیل کے تعلیمی ادارے، ہسپتال اور کچن کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل نے چیئرپرسن کو جیل مینوئل کے مطابق دستیاب سہولیات اور انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ رانا منان خاں نے جیل کے انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری لانے اور پرانی بیرکوں کی فوری مرمت کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پنجاب جیلوں میں اصلاحات کے لیے پرعزم ہے اور جیل مینوئل پر عمل درآمد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
0