0

چھبیس نومبر احتجاج، تحریک انصاف کے مزید 40 کارکنان کی ضمانت منظور

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر گرفتار کارکنوں کی ضمانت پر رہائی کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید 40 کارکنوں کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار تمام پی ٹی آئی کارکنوں کو ضمانت پر 5، پانچ ہزار کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق تمام مقدمات کو میرٹ پر نمٹایا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھی عدالت نے 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کی تھی۔
مزید پڑھیں: ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کاواقعہ 3 ماہ بعد پہلے قافلے کی کرم روانگی روک دی گئی

The post چھبیس نومبر احتجاج، تحریک انصاف کے مزید 40 کارکنان کی ضمانت منظور appeared first on ABN News.