0

چوہدری نذر ڈوگر کے والد محترم مرحوم و مغفور صوبے دار محمد حسین ڈوگر رحمتہ اللہ کے ایصال ثواب کی محفل سالانہ برسی کے موقع پر محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) ٹوبھہ کی سماجی اور سیاسی شخصیت چوہدری نذر ڈوگر کے والد محترم مرحوم و مغفور صوبے دار محمد حسین ڈوگر رحمتہ اللہ کے ایصال ثواب کی محفل سالانہ برسی کے موقع پر محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں تلاوت کلام پاک اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئیں محفل پاک کے چیف گیسٹ ایس ڈی او ریٹائرڈ چوہدری سعید اختر اور بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان تھے تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ عبدالرحمن کو حاصل ہوئی جب کہ اقا علیہ السلام کی ذات مبارکہ پر عقیدت کے پھول محمد ثاقب رضا مدنی،سلطان احمد سروری قادری، محمد سلیم عطاری ،محمد فیصل منیر اور محمد بلال نورانی نے نچھاور کیے خصوصی خطاب مولانا محمد حذیفہ پنڈ دادن خان اور دلدار حسین نے کیا تقریب کا اہتمام چوہدری نذر حسین ڈوگر چوہدری تصور حسین ڈوگر ،چودری اظہر حسین ڈوگر ، چوہدری مصور حسین ڈوگراور شوکت علی ڈوگر نے کیا تقریب میں خصوصی شرکت پی ٹی ائی رہنما ٹوبھہ ملک خالد بھوچھال ، چوہدری حفیظ گرداور،چوھدری نذر گرداور،محمد اسلم قریشی، نصر اللہ خان بٹ،محمد اصغر پٹواری،حاجی نذیر کدیال سمیت اہلیان نے ٹوبھہ و دیگر نے کی تقریب کے اختتام پر ختم شریف پڑھا گیا اور خصوصی دعا حضرت علامہ محمد یونس نورانی نے کرائی