0

چوہدری ثقلین کوخفیہ ڈیرے سے پولیس نے گرفتار کر لیا

جہلم(شہبازبٹ)پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء وسابق ایم پی اے حلقہ پی پی 25چوہدری محمد ثقلین کو تھانہ ڈومیلی پولیس نے گرفتار کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق اے اے ایس پی سوہاوہ سرکل کی نگرانی میں تھانہ ڈومیلی پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت چوہدری محمد ثقلین کو گرفتار کیا ہے،گزشتہ روز بھی بلال ٹاؤن میں قائم انکی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھا لیکن وہ وہاں موجود نہ تھے ،ذرائع کے مطابق انہیں ڈومیلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔