0

چوہدری آصف حمید للہ کی پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان کے امیدوار سابق ایم پی اے چوہدری نذرحسین گوندل سے ملاقات کی

پنڈدادنخان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے رہنما علاقہ تھل کی معروف سیاسی شخصیت سابق امیدوار براۓ ایم پی اے حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان چوہدری آصف حمید للہ کی پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان کے امیدوار سابق ایم پی اے چوہدری نذرحسین گوندل سے ملاقات کی اور انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور انکی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اس موقع پر پنڈدادن خان میں پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن رشید احمد بٹ بھی انکے ہمراہ تھے ملاقات کے دوران تحصیل بھر میں پیپلز پارٹی کے ورکروں اور نظریاتی ووٹروں کارکنوں کو دوبارہ فعال کرنے جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا چوہدری نذرحسین گوندل نے پیر سید امیر حمزہ کرمانی کے ہمراہ ضلع بھر میں اپنی عوام رابطہ مہم بارے گفتگو کی اس دوران این اے 61 جہلم سے امیدوار براۓ ایم این اے پیر سید امیر حمزہ کرمانی بھی بذریعہ فون اس اہم میٹنگ میں شامل ہوۓ ملک بھر میں تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت باالخصوص وفاقی وزیر خارجہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی سیاسی بصیرت کے باعث وطن عزیز کے معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں راہنماؤں نے عندیہ دیا کہ انشاءاللہ عنقریب تحصیل پنڈدادن خان ایک بار پھر منی لاڑکانہ بنے گا اور انشاءاللہ آمدہ الیکشن میں دیگر مخالف پارٹیوں کا عوامی طاقت سے مقابلہ کریں گے انھوں نے یکم مئی یوم مزدور علاقائی فیکٹریوں کی لیبریونینز کےساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کاعندیہ بھی دیا جسمیں پیر سید امیر حمزہ کرمانی جہلم سے خصوصی شرکت کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں