جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم دینہ پولیس کی اہم کاروائی، تفصیلات کے مطابق چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ مال برآمد کر لیا گیا،دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جنید کو گرفتار کرلیا،ملزم موٹر سائیکل پر آیا اور گن پوائنٹ پرشہری سے 88 ہزار 500 روپے چھین کر فرار ہو گیا تھا،ملزم سے 10 ہزار روپے، 01 عدد سلنڈر، 01 عدد چولہا اور کرسیاں برآمد کر لی گئی، جو کے ملزم نے چوری شدہ رقم سے خریدی تھیں،ملزم موٹر سائیکل پر آیا اور گن پوائنٹ پر مجھ سے 88 ہزار 500 روپے چھین کر فرار ہو گیا تھا، مدعی مقدمہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،اسی طرح لِلہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ساونڈ سسٹم کا غیر قانونی استعمال کر کے شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے والے 04 ملزمان گرفتارکر کے ساونڈ سسٹم اور متعلقہ سامان برآمد کر لیا گیا،ملزمان کی شناخت محمد شاہد،ندیم حیدر،محمد اصغر اور محمد اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے 03 عدد بڑے سپیکر ڈبے،02 عدد مکسچر ساؤنڈ،01 عدد سپلائی، 03 عدد مائیک معہ تاریں، 02 عدد بڑی لائٹس اور صوفہ سیٹ برآمد کر لیا گیا،جبکہ جہلم پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے والا ملزم گرفتارکر کے ناجائز اسلحہ شراب اور ہیروئن برآمد کر لی گئی،صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان عدنان رفیق اور عبدالمجید کو گرفتارکر لیا،ملزم عدنان رفیق سے 220گرام ہیروئن اور ملزم عبدالمجید سے 180گرام ہیروئن برآمد،جبکہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان واحد محمود اور عدیل طارق کو گرفتار کرلیا،ملزم عدیل طارق سے پسٹل30بور معہ روند اورملزم واحد محمود سے10لیٹر شراب برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،دوسری جانب دینہ پولیس کی اہم کاروائی، کارِ سرکار میں مداخلت کرنے والے 02 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان زبیر خان اور رحمان اللہ کو گرفتار کر لیا،ملزمان نے سرچ آپریشن کے دوران کارِ سرکار میں مداخلت کر کے جرم کا ارتکاب کیا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
0