0

چند ماہ دیں پتہ چل جائیگا جہلم کے غیور عوام کس کے ساتھ ہیں،چوہدری فواد حسین

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الیکشن ہوئے تو جہلم سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن لڑوں گا، ہمیشہ قومی سیاست کی ہے جہلم سے زیادہ تر سیاستدان کونسلر لیول کے ہیں، پہلے پاکستان کا سوچنا ضروری ہے پاکستان میں استحکام ہو گا تو سیاست ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہباز بٹ سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ سروے وہ کروا رہے ہیں جن کو سیاست کی ABC نہیں آتی، چند ماہ دیں پتہ چل جائیگا جہلم کے غیور عوام کس کے ساتھ ہیں۔ سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کا فن ہے، ابھی اپنے مہرے نہیں چلے۔ میرے حلقے کے منصوبے مکمل کریں الحمدللّٰہ اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس منظور کروائے میرے اوپر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں۔ پاکستان میں یہ مثال کہیں اور نہیں ملے گی۔ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگوا لیں لیکن انھیں مکمل کرنے میں رخنے نہ ڈالیں لاکھوں لوگوں کی سہولت، خوشحالی اور ضلع کی ترقی ان منصوبوں سے پیوستہ ہے، (ن) لیگ میں کوئی ایسی شخصیت نہیں جو نئے منصوبے لا سکے پرانے منصوبوں کو روکنے کی کوششیں احمقانہ ہیں۔