چمن ( نیوز ڈیسک ) چمن میں ہفتہ کو بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس چوکی تباہ ہو گئی، جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔چمن شہر میں قلعہ عبداللہ گرڈ کے قریب بم دھماکہ ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق بم رات کے وقت قریبی نالے میں نصب کیا گیا تھا جو پھٹنے سے پولیس چوکی تباہ ہو گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے سڑک کا نالہ اور چوکی دونوں تباہ ہو گئے۔پولیس نے مزید کہا کہ بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔
مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کو 281 رنز کا ہدف
The post چمن میں بم دھماکے سے پولیس چوکی تباہ،ایک پولیس اہلکار زخمی appeared first on ABN News.