پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ممبر قومی اسمبلی رضا نصراللہ گھمن نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
نصراللہ گھمن نے کہا کہ21 سال سیاست کی ہے،چاہتا ہوں باقی وقت فیملی کو دوں، کچھ عرصہ کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیا کر رہاہوں۔
رضانصراللہ نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کافخر ہے،9مئی کے واقعات پر دل افسردہ ہے، 9 مئی کے واقعات کی مذمت اور سیاست سے بریک لینے کا اعلان کرتا ہوں۔