0

پی ایس ایل 9: شان ٹیٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ مقرر

شان ٹیٹ
آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کو پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ نے شین واٹسن کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے اور معین خان کو بطور ہیڈ کوچ ان کے سابقہ عہدے سے ٹیم ڈائریکٹر کے کردار پر ترقی دی ہے۔

معین خان 2016ء میں پی ایس ایل کے آغاز کے بعد سے ٹیم کے کوچنگ سیٹ اپ میں ایک دیرینہ شخصیت ہیں جو آٹھ سال کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے بعد اس نئے کردار میں تبدیل ہوئے۔

معین خان کے بطور ہیڈ کوچ دور میں ٹیم نے 2019ء میں چیمپئن کا تاج سر پر سجایا اور دو مواقع پر رنر اپ رہی۔