رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کے پی بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے، کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ سے عدل وانصاف کی توقع رکھتے ہیں، کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، پیپلز پارٹی نے کبھی بیساکھیوں کا سہارا نہیں لیا۔
اس موقع پر پی پی پی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ووٹ کی عزت کی بات کرنے والی جماعت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، آئی جے آئی جیسے الیکشن قبول نہیں کریں گے جماعت کی بجائے الیکشن کمیشن تاریخ دے، بلاول بھٹو نے سیاسی پختگی کا مظاہرہ کر کے آپ کو حکومت دلوائی ن لیگ سے اتحاد نظریاتی نہیں حکومتی تھا۔