جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم حکومت مرے ہوئے کو مزید مارنے پر تلی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مہنگائی کے ستائے عوام پھٹ پڑے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ بہت پریشانی ہے، پٹرول مہنگا ہونے سے کہیں آنا جانا مشکل ہو گیا ہے، اب تو گھر کا گزارا بھی مشکل ہو چکا ہے، رات کے وقت جب سب سوئے ہوتے ہیں تو ہمارے اوپر حکومت پٹرول بم گرادیتی ہے، اور الزام عالمی مارکیٹ پر عائد کر کے حکمران اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دے دیتے ہیں اور عوام کو بتایا جاتا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، ہمیں کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ روس سے آنے والا جہاز جوسستا تیل لیکر روانہ ہوا تھا کہاں غرق ہو گیا ہے؟ کرایوں میں اضافے پر نالاں شہریوں نے بتایا کہ دن بدن مہنگائی تیزی کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے، پڑولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے کرائے بھی بڑھا دیئے گئے ہیں۔
0