0

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی ہے ار ٹی اے جہلم اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں،ڈی سی جہلم

جہلم (جرارحسین میر سے)سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے شہر کے مساہل پر تحصیل پریس کلب دینہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت نے جو پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی ہے ار ٹی اے جہلم اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں رکشہ والوں کو پارکنگ کے لیے جگہ دی جائے گی اور مناسب کرایہ لینے پر مجبور کر دیا جائے گا تحصیل دینہ میں میری سرپرستی میں چار پرائس کنٹرول کمیٹاں کام کر رہی ہیں ڈی سی جہلم کے حکم کے مطابق روزانہ جرمانہ کرتے ہیں فیملی پارک دینہ کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی جہلم افتتاح کر چکی ہیں اب پولیس مین روزانہ وہاں ڈیوٹی دینگے چار عدد کیمرے لگانے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے بچوں کی حفاظت کیلئے کسی خاتون کو بھی مامور کر دیا جائے گا مین بازار دینہ میں جو تجاوزات ہو چکے ہیں ان کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کردیا ہے اغاز میں دکانداروں کے نماہندگان سے بات کی جاہے گی اس کے فوری بعد جرمانہ اور ایف آئی ار درج کرواہی جائیں گی شہریوں کے حقوق کا خیال رکھنا میری اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ میں شہر دینہ کو ماڈل سٹی بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔