0

پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ کے علاقہ للہ شیریف کے لاری اڈا پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان )
پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ کے علاقہ للہ شیریف کے لاری اڈا پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، ڈی ایس پی پنڈدادنخان سے رپورٹ طلب، موقع پر پہنچے کا حکم دے دیا ایس ایچ او تھانہ للہ ملک مطلوب حسین ندیم اور دیگر اہلکاروں نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دی مقتول کا نام نعیم اختر ہے،موقع سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں، تمام زاویوں سے تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہےابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول نعیم اخترکو غیرت کے نام پر ملزم ذکیر نے فائرنگ کر کے قتل کیاھے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں