0

پنڈ دادن خان کی یونین کونسل گولپور میں اپنی مدد آپکے تحت انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کی صفائی کا کام مکمل

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان کی یونین کونسل گولپور میں اپنی مدد آپکے تحت انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کی صفائی کا کام مکمل*
یونین کونسل گولپور کے چار بڑے گاؤں (گولپور، کوڑا، چوران اور ڈھوک وینس) کو واٹر سپلائی کرنے والے ٹینک کی عرصہ دارز سے صفائی ستھرائی کی ضرورت تھی، جس پر اہل علاقہ اکثر و بیشتر شکایت کرتے تھے کہ پینے کے پانی میں مٹی اور ریت شامل ہوتی ہے جسکی وجہ سے اہل علاقہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ اس مسئلے کو دیکھتے ہوئے واٹر سپلائی سکیم اور پبلک ہیلتھ کے نمائندوں سے رابطہ کیا گیا تو انکا موقف تھا کہ ہمارے پاس فنڈز کی شدید کمی ہے ہم مشکل سے بجلی کا بل اور سٹاف کی تنخواہیں ماہانہ وصولی سے پوری کررہے ہیں، اس لیے یہ بات اہل علاقہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مخیر حضرات کے سامنے رکھی جس پر لبیک کہتے ہوئے گولپور کے سپوت چوہدری محمد آصف مہوال نے تمام خرچہ اپنی پاکٹ سے ادا کرنے کا اعلان کیا، جسکے بعد راولپنڈی سے ایک واٹر ٹینک کی صفائی کرنے والی ٹیم سے رابطہ کیا گیا اور مورخہ 17 اپریل تا 19 اپریل 2024 تک راولپنڈی سے ہائر کی گئی کمپنی نے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کی صفائی کو مکمل کیا۔
جس پر اہل علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور چوہدری محمد آصف مہوال کی اس کاوش کو سراہا۔ چوہدری ظہیر عباس آف گولپور نے اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی کاوش ہے اور انشاءاللہ ہم اسی طرح گاؤں گولپور کے اندر چھوٹے موٹے کام اپنی مدد آپکے تحت سرانجام دیں گے انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنی مدد آپکے تحت عید الفطر سے قبل پورے گاؤں کی گلیوں نالیوں کی صفائی کروائی اور اب انشاءاللہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گولپور اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گولپور میں اہل علاقہ کے تعاون سے الیکٹرک واٹر کولر لگانے جارہے ہیں تاکہ بچوں کو صاف اور ٹھنڈا پانی سکول کے اندر ہی میسر ہو۔