0

پنڈ دادن خان کی اتفاق کالونی میں غریب محنت کش کے مکان میں آتشزدگی ،

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان کی اتفاق کالونی میں غریب محنت کش کے مکان میں آتشزدگی ،
سامان جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی
پنڈدادنخان کے محلہ اتفاق کالونی کے غریب محنت کش محمد اکمل کے گھر گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ھی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بھجانے کی کوشش کی بدقسمتی سے کوئی ریسکیو1122 فائر بریگیڈ کو کال نہ کر سکا آگ سے گھر سمیت گھر کا مکمل سامان جل کر راکھ ھو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ھوا اہل محلہ کے مطابق سلنڈر دھماکہ کی بھی آواز سنی گئی جس کے بعد آگ نے شدت پکڑلی