0

پنڈ دادن خان مفت آٹے کے حصول کی خاطر روزہ دار خواتین اور مرد سارا دن لمبی لمبی قطاروں میں لگے رہے

پنڈ دادن خان (بیوروچیف)
پنڈ دادن خان تحصیل بھر میں پورا دن آٹا آٹا کی صدائیں بلند ہوتی رہیں مفت آٹے کے حصول کی خاطر روزہ دار خواتین اور مرد سارا دن لمبی لمبی قطاروں میں لگے رہے مفت آٹے کی ترسیل یک دم 1000 تھیلے سے کم کر کے 100 تھیلے پر آگئی جس جگہ پر دو ہزار تھیلوں کی ڈیمانڈ تھی وہاں صرف 300 آٹے کے تھیلے بھیجے گئے جن لوگوں کو آج تین تین تھیلے ملنے تھے وہ ایک تھیلا بھی حاصل نہ کرپائے للہ شریف اور ٹوبہ میں دونوں سیل پوائنٹ آج سارا دن بند رہے جلال پور شریف میں 100 آٹے کے تھیلے بھیجے گئے جبکہ آٹا حاصل کرنے والوں کی تعداد سینکڑوں میں تھی سروبہ میں متعلقہ آدمی کو آٹا بھیچنے کی بجائے فوڈ انسپکٹر جہلم نے اپنے من پسند افراد کو بھجوا دیا ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کے لئے آٹے کے صرف ایک ہزار تھیلے بھی نہیں پہنچائے گئے اس سلسلہ میں فوڈ انسپکٹر جہلم عرفان سے رابطہ کیا تو وہ کوئی خاص بات نہ بتا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں