پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان سے ) پنڈدادنخان میں پاکستان کا 76واں یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اس موقع پر انتہائی شاندار اور رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی 13 اگست کی رات کھیوڑہ میں انتہائی شاندار فیملیز پروگرام ہوگا جس میں نغمے اورملی ترانے پیش کئے جائیں گے پنڈ دادن خان کے معروف سنگر اشرف مرزا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے محمد آصف گلستان اور مدثر خان آفریدی بھی ترنم کے رنگ بکھیریں گے ایک سو پچاس سے زائد طلبا 13 اگست کی رات کو مشترکہ ملی نغمہ پیش کریں گے صدر ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ ایک ہزار سے زائد پودے لگانے کی مہم کا آغاز کریں گے تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ھوا جس میں ڈی ایس پی پنڈدادنخان عمران حیدر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پنڈ دادن خان عمر ادریس ، ایس ڈی او واپڈا ، پرنسپل البیرونی ڈگری کالج ، صدر بار کونسل پنڈ دادن خان و دیگر تمام محکموں اور تعلیمی اداروں کے سربراہان سمیت ، حکیم سید اختر علی شاہ ، الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کی حتمی شکل دی گئی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح رحمۃ اللہ علیہ کے دست راست راجہ غضنفر علی خان کے مزار کی فوری تزئین و آرائش کی جائے گی 13 اگست کی رات کو کھیوڑہ میں انتہائی شاندار رنگارنگ تقریبات منعقد ہوں گی الحاج راجہ غلام اکبرنمبردار منڈاھڑ کی طرف سے ایک ہزار پودے لگانے کی مہم کا اغاز کیا جائے گا کھیوڑہ اور پنڈدادنخان کی سٹریٹ لائٹس پر مختلف کلرز مختلف اداروں کی طرف سے اسٹال لگانے اور کان نمک کھیوڑہ کو اجاگر کرنے کے علاوہ 14 اگست کو وکی چلڈرن پارک (علامہ اقبال پارک) پنڈدادنخان میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں پولیس کے چاق و چوبند دستے قومی پرچم ، عوام، شہدائےتحریک پاکستان کو خراج عقیدت پیش کریں گے راجہ غضنفر علیخان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادن خان میں زیر سرپرستی پرنسپل حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتہم العالیہ اور علامہ مفتی بشیر احمد کرم پروقار جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوگی اور پرچم کشائی کی جائے گی جس میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدان خان انور علی کانجو بھی شریک ہوں گے پنڈ دادن خان سے نکالی گئی آزادی ریلی کھیوڑہ کان نمک پر جا کر اختتام پذیر ھو گی جہاں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان کی طرف سے ٹیکنالوجی اسٹال اور دیگر اداروں کے اسٹال لگائے جائیں گے جشن آزادی مبارک کے پروگرام میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اور عوام کی بھرپور شرکت ھو گی اجلاس کے اختتام پر معروف سماجی و رفاعی رہنما الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھر کے والد کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی
0