0

پنڈدادنخان للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے تعمیر کرنے والے تعمیراتی کمپنی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے علاقہ بھر کے ٹرانسپورٹر اور مسافر شدید پریشان

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈدادنخان للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے تعمیر کرنے والے تعمیراتی کمپنی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے علاقہ بھر کے ٹرانسپورٹر اور مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے آئے روز ٹریفک بلاک رہنا معمول بن چکا ہے بارش کے باعث پورا روڈ دلدل میں تبدیل ہو جاتا ہے گزشتہ روز پنڈدادنخان اور گول پور کے درمیان جپسم سے بھرا ٹرک مٹی میں دھنس گیا جس کی وجہ سے ہیوی ٹریفک گھنٹوں بلاک رھی ایسی صورت میں تعمیراتی کمپنی کے ٹھیکیدار مدد کو بھی نہیں آتے اور نہ ہی مشینری دیتے ہیں جس کی وجہ سے روزہ دار افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ علاقہ میں سیاحتی مقام کان نمک کھیوڑہ کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے سیاحوں نے اس علاقہ سے منہ موڑ لیا ہے ٹھیکیداروں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی بھی عدم دلچسپی سے عوام سخت پریشان ہیں عوامی پریشانی کا ازالہ کون کرے گا موقع پر موجود ٹرانسپورٹر بھی بتا رہے ہیں کہ ہماری گاڑی دو گھنٹے سے پھنسی ہوئی ہے لیکن کوئی ہماری مدد کو نہیں پہنچا بدانتظامی کی انتہا ہوچکی ہے اس پورے روڈ کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے لیکن انہوں نے چھوٹے کنٹریکٹرز کو کام بانٹ کر دے رکھا ہے جنہوں نے عوامی مفادات کو پس پشت ڈال رکھا ہے کسی بھی حوالہ سے عوام کی مدد نہیں کی جاتی علاقہ کے لاکھوں عوام شدید مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں