پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
تحصیل پنڈ دادن خان کے تھانہ جلال پور شریف، تھانہ پنڈ دادن خان ( پولیس چوکی دھریالہ جالپ ) اور تھانہ للہ کے علاقے ڈاکوؤں اور چوروں کے نرغے میں آگئے، ایک ھی رات میں یکے بعد دیگرے 4 وارداتیں ہوئیں چور اور ڈکیت عوام کی جمع پونجی اسانی سے لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دادن خان میں ڈکیتیوں اور چوریوں کا سلسلہ پھر سےشروع ہو گیا جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے گزشتہ رات تقریبا عشاء کے وقت تحصیل پنڈ دادن خان کے تھانہ جلال پور شریف کے علاقہ پنن وال میں ڈکیتی اور چوری کی 2 وارداتیں ہوئیں پنن وال میں نقاب پوش بندوق کی نوک پر زم زم فارمیسی سے بااسانی نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور پننوال میں ہی لوڈر رکشہ چوری کر کے لے جانے میں بھی کامیاب ہو گئے اور ساتھ ہی قریبی علاقہ دھریالہ جالپ میں پرانی عید گاہ کے قریب تقریبا پونے اٹھ بجے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ہوئی ڈکیت چوہدری محمد اشرف سویٹ ہاؤس کے بھانجے سے تقریبا 50 ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل ائی فون گن پوائنٹ پر چھین کر بااسانی فرار ہو گئے جبکہ چوتھی چوری کی واردات تھانہ للہ کے علاقہ احمد اباد کے گاؤں پنوار میں ہوئی جہاں سے چور ایک بیوہ خاتون کی دو قیمتی گائے چوری کر کے لے گئے اس علاقہ سے کچھ عرصہ قبل دو قیمتی بیل چوری ہوئے تھے جنہیں پولیس تلاش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی
0