0

پنجاب پولیس کے مایہ ناز آفیسر سید اظہر حسن شاہ سبز واری ایس ڈی پی او سٹی راولپنڈی تعینات

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیراعوان) پنجاب پولیس کے مایہ ناز آفیسر سید اظہر حسن شاہ سبز واری ایس ڈی پی او سٹی راولپنڈی تعینات ہو گئے پنڈ دادن خان کی اس جرات مند شخصیت نے اپنے شعبہ میں لوہا منوایا ہے اپ جہاں بھی رہے اور جس عہدہ پر رہے ہمیشہ محنت، شوق،لگن ،جرات مندی اور ایمانداری سے کام کیا شریف لوگوں کے دل کی دھڑکن بن کر رہے کریمنل لوگوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر پکڑا ہمیشہ ظالموں کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ رہے دکھی دلوں کا مداوا کیا، سٹی راولپنڈی کا چارج سنبھالنے پر یاور عباس نے انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی ہے