0

پنجاب بھر میں موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور ( نیوز ڈیسک )پنجاب میں موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چلانے کی اسپیڈ مقرر کردی،کابینہ نےموٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا،صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعدمحکمۂ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کیےگئے نوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل زیادہ سے زیادہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکے گی، اس سے زیادہ رفتار پر قانونی کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا رجحان

The post پنجاب بھر میں موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ،نوٹیفکیشن جاری appeared first on ABN News.