0

پنجاب انتخابات: الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں آج ہوگی

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی. چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا. جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں.

عدالت نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا. الیکشن کمیشن نے تین مئی کو فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی تھی جبکہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرسکی۔

وفاقی حکومت نے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو اکیس ارب روپے فنڈز فراہم نہیں کئے تھے. وفاقی حکومت، نگران پنجاب حکومت، الیکشن کمیشن سمیت پی ٹی آئی اپنا جواب جمع عدالت میں جمع کرا چکے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں