لاہور ( اے بی این نیوز )اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑدیں۔ اپوزیشن ارکان کی ایوان میں نعرے بازی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کا شدید احتجاج ۔ وزیرخزانہ پنجاب نے بجٹ پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہو ئے بتایا کہ 5لاکھ کسانوں کو 75ارب کے بلاسود قرضے فراہم کررہے ہیں۔ پنجاب بھر میں 7ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔
30ارب لاگت سے چیف منسٹر گرین ٹریکٹر پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔
کسانوں کو ڈیری فارمنگ کیلئے اسان اقساط پر قرض دے رہے ہیں۔ ایک ارب 25کروڑ کی لاگت سے ماڈل ایگری کلچر مالزکا قیام ہوگا۔ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس فری سرپلس بجٹ ۔
نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں نہ ہی موجودہ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ ہوا۔ ٹیکس بڑھائے بغیر مالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصد کااضافہ ۔
پنجاب نئے مالی سال کا بجٹ 5446ارب روپے ہے۔ 842ارب روپے ڈویلپمنٹ اخراجات، 630ارب کے سرپلس بجٹ کی منظوری ۔ سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ۔
پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکیج کی بھی منظوری ۔
پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 842ارب مختص ۔ سابقہ ریونیو ہدف 625ارب روپے جبکہ موجودہ ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر ۔ 960ارب ریونیو پنجاب اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا ۔ پنجاب میں کم ازکم اجرت 32ہزار سے بڑھا کر 37ہزار روپے مقرر۔
تنخواہوں میں 20سے25فیصد اور پنشن میں 15فیصد اضافہ ۔ مینارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ میں پہلی مرتبہ ایک ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ۔ گندم کے قرض کیلئے 375ارب روپے مختص۔
سود کی مد میں 54ارب سے زائد بچت ہوگی ۔ لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 6ارب روپے مقرر ۔
پی کے ایل آئی انڈوومنٹ فنڈ کیلئے 5ارب روپے مختص۔ سوشل پروٹیکشن کیلئے 130 ارب روپے مختص، 110ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ۔ گزشتہ مالی سال بجٹ کی سپلیمنٹری گرانٹ کیلئے 268 ارب روپے مختص۔ گزشتہ مالی سال کے سپلیمنٹری بجٹ سٹیٹمنٹ کی منظوری ۔
پنجاب میں زرعی آلات کیلئے 26 ارب اور کسان کارڈ کیلئے 10 ارب روپے مختص ۔ سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام کیلئے 30 ارب روپے تجویز ۔ سی ایم ڈسٹرکٹ ایس جی ڈی پروگرام کیلئے 80 ارب روپے تجویز۔ لاہور ڈویلپمنٹ کیلئے 35 ارب روپے تجویز ۔ مری کیلئے 5ارب، لائیو سٹاک کارڈ کیلئے 2 ارب روپے مختص۔ ہمت اور نگہبان کارڈ کیلئے 2ارب روپے تجویز
ری سٹرکچرنگ ایجوکیشن کیلئے 26ارب روپے مختص۔
مزید پڑھیں :پنجاب، 53 کھرب سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ پیش ،لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
The post پنجاب،اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑدیں،شدید احتجاج appeared first on ABN News.