![فیز6 حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/80d2edce895e827db5aa8f3c473abe49_M.jpg)
ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو کی ایمبولینسز اور فائر وہیکل جائے حادثے پر پہنچ گئے ہیں، ابتک کے اطلاعات کے مطابق 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہپستال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ خودکش دھماکا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ اس میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق خود حملہ آور نے خود کو گاڑی سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑالیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے اوع زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ریسکیو ادارے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کررہی ہیں۔