![علیم خان](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/c4fb7f37787d4ca1e0f7f9eb6d5edd04_M.jpg)
علیم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرویز خٹک کی نئی سیاسی جماعت بنانے کا خیرمقدم کرتے ہیں، آئی پی پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز دونوں کی بنیاد دو مقصد ایک ہی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کے فیصلے سے ہمارے مؤقف کی تائید ہوئی ہے، تشدد کی سیاست کو ایک اور دھچکا لگا اب ملک کی تعمیر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ عوام سچائی جان چکے ہیں، نئی سیاسی فضا میں زیادہ بہتر کام ہوگا، 9 مئی کا رعمل جاری ہے اداروں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔
علیم خان نے کہا کہ پرویز خٹک بھی رازداں ہیں انہیں علم ہے کون کتنا ذمہ دار ہے، فرد واحد نے اپنی تسکین کے لیے مضبوط حکومتیں نہیں بننے دیں۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک نے پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے نئی پارٹی کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔