0

پرویز الہیٰ کی عبوری ضمانت خارج؛ اینٹی کرپشن ٹیم گرفتاری کیلئے گھر میں داخل

پرویز الہیٰ
اینٹی کرپشن عدالت کی جانب پرویز الہیٰ کی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد انسداد کرپشن کی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر میں داخل ہوگئی۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پولیس کی مدد بھی طلب لی ہے۔ جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ کے باہر موجود ہے۔

ڈائریکٹراینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانوالہ، ایس پی آپریشنز، ایس پی پرویز الہیٰ کے گھر میں داخل ہوگئے جبکہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پولیس کی مدد بھی طلب لی ہے۔ جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ کے باہر موجود ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے وکلا ان کے ہمراہ گھر کے اندر موجود ہیں۔

اس سے قبل ظہور الہٰی روڈ کو پولیس نے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا جبکہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا تھا کہ پرویز الہی کو آج ہر صورت گرفتار کیا جائے گا، جعلی میڈیکل جمع کروانے پر بھی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز اختیارات کا استعمال ، ترقیاتی فنڈز میں خوردبرد کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

خیال رہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے ساتھ ہی ان کی حاضری معافی کی درخواست بھی خارج کردی۔

واضح رہے کہ پرویز الٰہی اپنی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے کے باوجود آج بھی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ وکیل امجد پرویز نے پرویز الٰہی کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی کو سینے میں درد ہے، اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی کا میڈیکل جعلی ہے۔ عدالت نے وکیل سے کہا لائیں رپورٹس دکھائیں، میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں۔ عدالت نے میڈیکل رپورٹس فوری پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں