0

پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشیں دم نہیں توڑ رہیں بلکہ سیریل وائز سامنے آ رہی ہیں: جاوید لطیف

 میاں جاوید لطیف
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ مذہب کا استعمال کرکے ریاست کیساتھ کھیلنے والوں کوقوم یادرکھے گی۔ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشیں دم نہیں توڑ رہیں بلکہ سیریل وائز سامنے آ رہی ہیں.

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور مسلم لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ملک میں امیر اور غریب کے لئے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے. آئین وقانون حقیقی مجرم تک پہنچنے سے دوررہتے ہیں۔ آئین اور ریاست کیخلاف بولنے والے پر آرٹیکل 6کیوں لاگو نہیں ہوتا؟

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ کچھ لوگ باہر بیٹھ کر ریاست کیخلاف استعمال ہوتے ہیں،. ایک مرتبہ سچ بول کر سب چیزیں واضح کیوں نہیں کی جاتیں. مجھے بتایا جائے کہ ریاست کو کون چلا رہا ہے؟

انکا کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی, طاہر القادری کو نوازا شریف کو کمزور کرنے کے لئے لایا گیا. ایسے عناصر کو ملک میں پیدا کوئی اور کرتا ہے اور جوان ہو کر کسی اور کی گود میں کھیلتے ہیں. کئی قوتوں کے آلہ کار بن کر ریاست کے خلاف استعمال ہوتے ہیں.

پاکستان کے اداروں میں بیٹھے لوگ اور دین کے ٹھیکیدار ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کے سامنے کھڑے ہوئے۔ ایک کو پھانسی دلوائی اور دوسرے کا پلین ہائی جیک کروایا. دہشتگرد وہ نہیں جو باہر سے آ کر حملہ کرے بلکہ وہ ہیں جو ملکی اداروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں