0

پاکستان کی حکومت پر واضح کر دیا ہے قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جائے،امریکہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)‏پاکستانی وزراء کی تنخواہوں میں اضافے پر رائے ہماری پالیسی نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں انسانی حقوق کا احترام اور قانون کی حکمرانی دیکھنا چاہتے ہیں۔پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستانی حکومت پر بھی واضح کر دیا ہے کہ قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جائے۔

پاکستانی وزراء کی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافے کے بارے میں پوچھے جانے پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ سوال پاکستانی عوام کا ہے کہ وہ وہاں کی حکومت سے پوچھیں، امریکہ سے نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر کے سرکاری اہلکاروں کی تنخواہوں پر رائے رکھنا ہماری پالیسی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں :190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ ، احتساب عدالت پیر کو فیصلہ سنائے گی

The post پاکستان کی حکومت پر واضح کر دیا ہے قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جائے،امریکہ appeared first on ABN News.