جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماؤں سابق ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین، چوہدری ندیم خادم کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج،درخواست دہندہ خلیل احمد نے ممبران صوبائی اسمبلی پر زمین پر قبضے اور تشدد کا الزام عائد کیا۔ہمارے خلاف بے بنیاد، من گھڑت، جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ہمارے خاندان نے نہ تو کسی پر تشدد کیا اور نہ ہی زمینوں پر قبضے کرنا ہمارا کام ہے 60 سال قبل ہم نے 4 کنال اراضی خریدی جس کے تمام تر ثبوت ہمارے پاس محفوظ ہیں سابق ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین، چوہدری ندیم خادم کا موقف۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا گجراں میں گھرمالہ کے رہائشی خلیل احمد نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین، چوہدری ندیم خادم اور انکے محافظوں نے قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس پر تھانہ کالا گجراں کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوہدری محمد تنویر طاہر نے دونوں سابق ممبران صو بائی اسمبلی چوہدری لال حسین، چوہدری ندیم خادم کے خلاف زیر دفعہ 447 ت پ، 511 ت پ، 427 ت پ، 148 ت پ،149 ت پ، 506 ت پ، F1، 337 ت پ، L2،337 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے،دونوں ممبران صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ 60 سال قبل 4 کنال اراضی خریدی تھی جس کے تمام تر ثبوت ہمارے پاس محفوظ ہیں مخالفین نے ہماری شہرت کو نقصان پہنچانے کی غرض سے بے بنیاد، جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے، ہمیں اپنی عدالتوں پر پورا یقین ہے، میرٹ پر فیصلہ ہوگا۔
0